• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, December 26, 2014

    سعودی عرب: فیملی ویزے کی مدت 6 ماہ مقرر


    سعودی عرب نے غیر ملکی شہریوں کے لیے فیملی ویزے کی زیادہ سے زیادہ مدت چھے ماہ مقرر کی ہے۔



    سعودی ڈائریکٹوریٹ برائے امیگریشن اورپاسپورٹ کا کہنا ہے کہ فیملی ویزے کی نئی مدت ایک سو اسی دن مقرر کی گئی ہے، ویزے کی مدت کا آغاز سعودی عرب میں داخلے کے وقت کی گئی رجسٹریشن سے ہوگا ،محکمہ امیگریشن کے ترجمان کیپٹن احمد بن فہد الیحدان نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے باربار مملکت میں غیرملکی فیملی کے قیام کی مدت کے بارے میں استفسارات کیے تھے، اس سلسلے میں عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ غیر ملکی فیملی کے مملکت میں قیام کے لیے ویزے کی مدت چھے ماہ رکھی گئی ہے۔
     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب: فیملی ویزے کی مدت 6 ماہ مقرر Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top