مصر: مبارک مخالف مظاہرے میں ایک اور شخص ہلاک
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس اور مظاہرین کے
درمیان جھڑپوں میں اتوار کو ایک اور شخص ہلاک ہوگیا ہے جس کے بعد ہفتے کے روز سے
جاری مظاہروں میں مرنے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
مصر کے سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کو
مظاہرین کی ہلاکتوں کے مقدمے میں بری کیے جانے کے خلاف لوگ مظاہرے کررہے ہیں۔گذشتہ
روز قاہرہ کی ایک عدالت نے حسنی مبارک کو 2011ء کے اوائل میں ان کی حکومت کے خلاف
مظاہروں کے دوران قریباً ساڑھے آٹھ سو افراد کی ہلاکتوں کے مقدمے سے بری کردیا
تھا۔
عدالت
کے اس فیصلے کے خلاف لوگ قاہرہ میں سڑکوں پر نکل آئے تھے اور وہ مشہور میدان
التحریر کے نزدیک واقع عبدالمنعم ریاض اسکوائر میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔مصری
پولیس کے ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا ہے کہ جھڑپوں میں نو افراد زخمی ہوگئے
ہیں۔

0 comments:
Post a Comment