• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Sunday, October 26, 2014

    مصر: سینا میں کار بم حملہ ، 29 فوجی ہلاک

    مصر: سینا میں کار بم حملہ ، 29 فوجی ہلاک

    مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سینا میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں انتیس فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
    مصر کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق سینا کے سرحدی علاقے کرم القوادیس میں جمعہ کی دوپہر ایک چیک پوائنٹ پر فوج کی دو بکتر بند گاڑیوں کو باردو سے بھری کار سے نشانہ بنایا گیا ہے۔دونوں گاڑیاں جونہی چیک پوائنٹ پر آکر رکیں تو ان کے نزدیک بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
    قبل ازیں قاہرہ سے العربیہ کے نمائندے نے اس کار بم دھماکے میں دس فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی اور بتایا تھا کہ متعدد فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ انھوں نے سینا کے صوبائی دارالحکومت العریش کے نزدیک واقع علاقے سے زوردار دھماکے کی آواز سنی تھی۔
    مصری فوجیوں پر اس تباہ کن بم حملے کے بعد صدر عبدالفتاح السیسی نے صورت حال پر غور کے لیے قاہرہ میں قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: سینا میں کار بم حملہ ، 29 فوجی ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top