• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, December 16, 2015

    روسی فوج پر داعش کی عسکری معاونت کا الزام


    شام میں بشارالاسد کے خلاف سرگرم عالمی حمایت یافتہ فوج جیش الحر نے الزام عائد کیا ہے کہ شام میں فوجی آپریشن میں مصروف روسی فوج شدت پسند تنظیم داعش کی عسکری مدد کررہی ہے۔جیش الحر کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمدبری نے کہا کہ روسی فوج کی جانب سے جیش الحر کو کسی طرح کی بھی مدد فراہم نہیں کی گئی مگر وہ کرد ملیشیا اور داعش کو فوجی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائی کی آڑ میں روسی فوج جیش الحر کے مراکز پر بمباری کررہی ہے۔حال ہی میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے شام کے جنگجوئوں کو مسلح کیے جانے سے متعلق بیان پر ماسکو کے سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔
                http://www.alarabiya.net/ar/arab-and-world/syria/2015/12/15
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روسی فوج پر داعش کی عسکری معاونت کا الزام Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top