سعودی عرب نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں پچیس سال کے بعد اپنا
سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔
عراق کے سابق صدر صدام حسین کی 1990ء میں کویت پر چڑھائی کے بعد
دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے اور سعودی عرب نے اپنا سفارت
خانہ بند کرکے سفیر اور عملہ کو واپس بلا لیا تھا۔
عراق کی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ سعودی سفارت
خانے کا پینتیس رکنی عملہ بدھ کو بغداد پہنچ گیا ہے۔اس کی قیادت سعودی عرب کے نائب
سفیر کررہے تھے۔بغداد کے ہوائی اڈے پر وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔

0 comments:
Post a Comment