سعودی عرب کے خادم
الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز نے پانچ
سال کے لیے مصر کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی مصر میں سرمایہ
کاری کا حجم بڑھا کر 30 ارب ریال کرنے کا حکم دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک
بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض حکومت نے قاہرہ کے ساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون
کو بڑھانے اور ہم آہنگی کے فروغ کی ہدایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان
اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان 11 نومبر کو طے پائے سمجھوتے کو عملی شکل
دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

0 comments:
Post a Comment