ترکی کے کرد اکثریتی
علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام نے اس علاقے
میں تشدد کے واقعات کے بعد کرفیو نافذ کردیا ہے۔دیاربکر میں فورسز کے کریک ڈاؤن کے
خلاف احتجاج کرنے والے افراد کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دو افراد ہلاک
ہوگئے ہیں۔اور جنوب مشرقی صوبے مردین میں ترک سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں درجنوں
کرد جنگجو مارے گئے ہیں۔ترک حکام نے دیاربکر اور مردین کے علاقے میں جولائی سے
جاری کرد باغیوں کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے
کے بعد سے وقفےو قفے سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔
Tuesday, December 15, 2015
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment