• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, September 16, 2015

    روسی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد شام بحران کے لیے ایران منصوبے کا آغاز کریں گا ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں روسی حکام سے تبادلہ خیال کے بعد، بحران شام کے حل کے لئے ایران کے منصوبے پر عملدر آمد شروع ہو گا ۔
    ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں، شام کے بحران کے حل کے لئے ایران کے منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں کہا کہ یہ منصوبہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے گذشتہ ماہ کے دورہ شام میں اس ملک کے صدر کو پیش کیا گیا اور انہوں نے ایران کے تعمیری نظریات کا خیر مقدم کیا- حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ عوامی کردار پر توجہ مرکوز کرنا، شام کے اقتدار میں خلا واقع نہ ہونا، دہشت گردی سے مقابلہ، پناہ گزینوں کی امداد اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل، وہ بعض امور ہیں جو شام کے بحران کے حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مجوزہ سیاسی منصوبے میں شامل ہیں- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے منصوبے میں شامی عوام کو اپنے ملک کی سرنوشت کا حق دیا گیا ہے اور شام میں امن کے قیام کے بعد سیاسی راہ حل پر یقین رکھنے والے مخالف گروہوں کو بھی شام کے سیاسی مستقبل میں شراکت کا موقع حاصل ہو گا اور ساتھ ہی شام میں دہشت گرد گروہوں کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں ملے گا اور پھر دہشت گردی کے خلاف ٹھوس مقابلہ شروع ہو گا- حسین امیر عبداللھیان نے علاقے میں دہشت گردوں سے مقابلے میں امریکہ کی جانبدارانہ کارروائیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام ، عراق اور علاقے میں دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں روس کے اقدامات کو مثبت اور تعمیری قرار دیتا ہے ۔




    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روسی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد شام بحران کے لیے ایران منصوبے کا آغاز کریں گا ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top