• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, September 16, 2015

    شام: آسٹریلیا کے داعش کے ٹھکانوں پر حملے

    آسٹریلیا کے وزیردفاع کیون اینڈریوز نے کہا ہے کہ آسٹریلوی فضائیہ کے دو ہارنٹ طیاروں نے شام میں داعش کے جنگجوؤں کی نقل و حرکت کی نشاندہی کی۔ جس کے بعد ایک ہارنٹ طیارے نے ہدف کو تباہ کرنے کے لیے مخصوص ہتھیار کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف یہ حملہ اتنے فاصلے سے کیا گیا کہ آسٹریلوی طیارے کو تحفظ فراہم رہے کیونکہ ہم جنگ کے انتہائی سخت نظم و ضبط کے تحت کام کرتے ہیں اور ان میں یہ قاعدہ بھی شامل ہے کہ جہاں تک ممکن ہو عام شہری ہلاک نہ ہوں۔
    امریکا کی سینٹرل کمان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آسٹریلیا نے شام میں 3 فضائی حملے کیے اور ان حملوں میں داعش کے جنگجوؤں کی نقل و حرکت کے لئے استعمال ہونے والی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام: آسٹریلیا کے داعش کے ٹھکانوں پر حملے Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top