• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, September 16, 2015

    ترکی: کشتی ڈوبنے سے 4 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

    ترکی کے جنوب مغربی علاقے سے یونان روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے 4 بچوں سمیت 13 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ ترکی کے ساحلی محافظوں نے ڈوبنے والی کشتی میں سوار دیگر205 غیر ملکی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا،
    یہ کشتی ترک تفریحی ساحلی شہر رکتا سے یونان جانے کیلیے روانہ ہوئی تھی کہ بین الاقوامی پانیوں میں ڈوب گئی، ادھر سویڈن کے شہر مامو میں پناہ کے حصول کیلیے پچھلے 25 دن سے بھوک ہڑتال اور دھرنا دینے والے 33 پناہ گزین فلسطینیوں کی حالت غیر ہونے کے بعد انھیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ درجنوں تارکین وطن احتجاجی دھرنا بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی: کشتی ڈوبنے سے 4 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top