• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Sunday, August 9, 2015

    'ابھا مسجد میں خودکش حملہ یوسف سلیمان نے کیا'


    سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان بریگیڈئر جنرل منصور الترکی نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو بتایا کہ ابھا میں ایمرجنسی سروسز کی مسجد میں خودکش دھماکا کرنے والا اکیس سالہ یوسف عبداللہ السلیمان 1435ھ میں 45 دن تک زیر حراست رہا اور تفتیش میں بے گناہ ثابت ہونے پر رہا کر دیا گیا۔
    یاد رہے کہ یوسف السلیمان کا نام سنہ 2012ء میں القصیم ریجن کے شہر بریدہ میں ہونے والے دھرنوں کے الزام میں گرفتار رہنے والوں کی فہرست میں شامل تھا۔ منصور الترکی نے بتایا السلیمان رمضان کے بعد سے منظر سے غائب تھا۔ ہم عسیر میں ایمرجنسی فورس مسجد میں دھماکا کرنے والے دیگر شرکاء اور سہولت کاروں کی تلاش میں ہیں۔
    درایں اثنا سعودی وزارت داخلہ نے مملکت کے جنوبی ریجن میں ابھا کے مقام پر ایمرجنسی سروسز کی ایک مسجد میں ہلاکت خیز حملہ کرنے والے خودکش بمباری کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اکیس سالہ بمبار کا نام یوسف بن سلمان بن عبداللہ تھا، جس کی بزدلانہ حرکت نے پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ زیر تربیت خدام الحجاج کی جان لی۔
    اس سے قبل خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم 'داعش' نے نام ظاہر کئے بغیر حملہ کرنے والے اس بمبار کی تصویر جاری کی تھی جس نے بارود سے بھری بیلٹ سے مسجد کے اندر دھماکا کیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: 'ابھا مسجد میں خودکش حملہ یوسف سلیمان نے کیا' Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top