• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, August 27, 2015

    باغیوں کی بیدخلی کے لئے فوجی کمک کی مارب پہنچا دی گئی


    یمن کی مارب گورنری میں باغیوں کے خلاف برسرپیکار عوامی مزاحمت کار ذرائع نے بتایا ہے کہ عرب اتحادیوں کی جانب سے بھجوائی گئی کمک اور فوجی ساز وسامان مارب کے علاقے صافر میں پہنچ گیا ہے۔
    ذرائع نے مزید بتایا کہ فوجی کمک میں ٹینک، آرمڈ گاڑیاں، اے پی سی، میزائل لانچنگ پیڈ، خودکار توپیں اور دیگر فوجی ساز وسامان شامل ہے۔انہی ذرائع کے بقول یہ اسلحہ مختلف محاذ جنگ پر بھیجا جائے گا تاکہ اسے مارب اور الجوف گورنریوں کو واگذار کرانے کی جدوجہد میں مصروف محاذوں تک پہنچایا جائے۔دارلحکومت کی واپسی کے لئے فیصلہ کن حملے کے تناظر میں اس کارروائی کا مقصد دونوں اہم علاقوں کو حوثی ملیشیا اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کی باقیات سے پاک کرانا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: باغیوں کی بیدخلی کے لئے فوجی کمک کی مارب پہنچا دی گئی Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top