عرب
لیگ کے ممالک مشترکہ عرب فوج کی تشکیل کے بارے میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔
عرب لیگ کے ممالک کے وزرائے
خارجہ اور وزرائے دفاع خصوصی اجلاس میں مشترکہ عرب فوج کی تشکیل کے بارے میں
معاہدے پر دستخط کریں گے۔ خصوصی اجلاس 27 اگست کو متوقع تھا تاہم سعودی عرب کی
اپیل پر یہ اجلاس ملتوی کیا گيا۔ عراق، بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اس
اپیل کی حمایت کی۔ اجلاس کی نئی تاریخ کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مشترکہ
عرب فوج تشکیل دینے کی تجویز مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے پیش کی تھی اور مارچ
میں شرم الشیخ میں ہونے والی عرب لیگ کی سمٹ میں تنظیم کے دوسرے اراکین نے اس
تجویز کی حمایت کی تھی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مصر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب،
کویت، یمن، لیبیا، اردن اور مراکش فوج کی تشکیل کی منظوری دے چکے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment