• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, August 27, 2015

    مصری صدر السیسی روس کے ایک روز ہ دورے پر

    مصری صدر السیسی  روس کے ایک روز ہ دورے پر  

    مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران یہ اُن کا دوسرا روسی دورہ ہے۔ السیسی نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ماسکو حکومت انسدادِ دہشت گردی میں مصر کے ساتھ تعاون کرے گی۔ آج بدھ کے روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے قبل السیسی نے کہا کہ مصری عوام روس کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات میں وسعت اور بہتری دیکھنا چاہتے ہیں۔ اِس کا امکان ہے کہ اپنے دورے کے دوران السیسی، روسی صدر کے ساتھ جوہری پاور پلانٹ کے معاہدے کو حتمی شکل دے سکتے ہیں۔ یہ روس اور مصر کا مشترکہ پراجیکٹ ہو گا۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصری صدر السیسی روس کے ایک روز ہ دورے پر Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top