فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت میں دیر استیا کے
مقام پر پانی کے دو چشموں پر یہودی آباد کاروں نے غاصبانہ قبضہ کرنے کے بعد فلسطینی
آبادی کو وہاں سے پانی لینے سے روک دیا ہے۔
دیراستیا یونین کونسل کی خاتون چیئرپرسن نے بتایا کہ بدھ کو
علی الصباح "رفافا" یہودی کالونی سے تعلق رکھنے والے یہودی آباد کاروں کے
دو گروپوں نے پانی کے کنوئوں پرقبضہ کرلیا۔ فلسطینی شہری جب پانی لینے وہاں گئے تو
وہاں مسلح یہودی موجود تھے جنہوں نے فلسطینیوں کو قریب آنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں
دیں۔

0 comments:
Post a Comment