• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, August 27, 2015

    ایک کویتی شخص کے ہاتھوں 15 ترکوں کی پٹائی

    فلموں میں ایک شخص کو دسیوں افراد کو 'رگیدنے' اور درجنوں مخالفین کو پھینٹی لگانے کے کیمرے کی مدد سے فلمائے گئے مناظر تو سب نے دیکھے ہوں گے مگر کویتی نژاد ایک عرب 'ہیرو' نے سچ مُچ میں پندرہ ترکوں کی باری باری پھینٹی لگا کر سب کو حیران کردیا۔
    اخبار "حریت" کے مطابق حال کویتی نژاد شہری محمد فاضل دبوس جس کے پاس آئرلینڈ کی شہریت بھی ہے حال ہی میں چھٹیاں گذارنے ترکی کے شہر استنبول آیا۔ اس دوران اس نے 'اکسارائے' کالونی کی ایک دکان سے منرل واٹر کی بوتل خریدنے کے لیے فرج کھولا تو اس میں موجود بوتلیں نیچے گر پڑیں۔ اس پر دکاندار سخت برہم ہوا اور اس نے لاٹھی سے اسے مارنے کی کوشش کی۔
    دکاندارکے شور شرابے پر آس پاس کی دکانوں سے بھی لوگ نکل آئے اور دکانداروں کی فوج ظفر موج نے دبوس کو دبوچنے کی کوشش کی مگر اس نے ایک ایک کر کے سب کو پچھاڑ ڈالا۔ ترک اخبار نے اس دلچسپ واقعے کی فوٹیج بھی اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں سارا منظر دکھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فاضل دبوس کا مقابلہ ترکی کے 15' بہادروں' کے ساتھ تھا مگر خالی ہاتھ ہونے کے باوجود اس نے باری باری سب کو ان کی اوقات یاد دلا دی۔ اگرچہ اس ساری کارروائی میں کسی کو چوٹ تو نہیں آئی مگر ایک کویتی شہری نے فلمی ہیرو کے بجائے ایک حقیقی ہیرو کا کردار ادا کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ کبھی کبھی ایک شخص بہت سوں پر بھی بھاری ثابت ہوسکتا ہے۔ دبوس ایک پیشہ ور باکسر ہے اور مشکل وقت میں اس کا اپنا پیشہ ہی اس کے کام آیا۔ اس وقت یہ واقعہ سوشل میڈیا پر زیربحث ہے اور ترکوں کی پٹائی پر سخت لے دے ہو رہی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایک کویتی شخص کے ہاتھوں 15 ترکوں کی پٹائی Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top