• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, August 27, 2015

    ترکی کے مطالبے پر شام میں 'محفوظ زون' کےقیام کی ایرانی مخالفت

    ایران نے شام میں ترکی کے مطالبے پرمحفوظ زون کے قیام کی سخت مخالفت کرتےہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
     ایرانی وزارتِ خارجہ کی خاتون ترجمان مرضیہ افخم نے تہران میں ہفتہ وار نیوزبریفنگ میں کہا کہ ان کا ملک شام میں 'محفوظ زون' کے قیام کے خلاف ہے۔ شام کے اندر کسی مخصوص علاقے کو 'محفوظ زون' قرار دینا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہوگی۔
    ایک سوال کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ شام کی حدود میں 'محفوظ زون' کا قیام اور ترکی کی جانب سے اپنی سرحدوں کی حفاظت دو الگ مسائل ہیں۔
    خیال رہے کہ شام میں سنہ 2011ء میں صدر بشارالاسد کے خلاف شروع ہونے والی مسلح بغاوت کو کچلنے میں ایران پیش پیش رہا ہے۔ تہران کی جانب سے شام میں صدر بشارالاسد کو سیاسی، مادی، فوجی اور تمام شعبوں میں معاونت فراہم کی جاتی رہی ہے۔ ایران کی جانب سے صدر اسد کے خلاف برسرپیکار باغیوں کو کچلنے کے لیے عراقی، لبنانی، افغانی اور ایرانی جنگجوئوں پر مشتمل ملیشیا بھی شام بھیجی گئی۔ جنوبی شام بالخصوص درعا شہر میں ہونے والی لڑائی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سرکردہ جنرل قاسم سلیمانی خود بھی موجود رہے ہٰں۔
    شامی اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ایران شام کی فرقہ وارانہ بنیادوں پرتقسیم کی سازش کررہا ہے۔ حال ہی میں اپوزیشن کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے ذریعے شیعہ اکثریتی علاقے زبدانی سے سنی شہریوں کو نکل جانے کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اپنے گھر بار شیعہ مسلک کے لوگوں کے حوالے کردیں۔ ایران نے یہ مطالبہ ترکی میں "احرار الشام " نامی عسکری تنظیم کے ساتھ ہوئے مذاکرات میں پیش کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی کے مطالبے پر شام میں 'محفوظ زون' کےقیام کی ایرانی مخالفت Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top