• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, August 27, 2015

    "صنعاء کو واگذار کرانے کے فیصلہ کن معرکے کا جلد آغاز"


    یمن کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد علی المقدشی نے کہا ہے کہ دارالحکومت صنعاء کو حوثی باغیوں سے چھڑانے کے لیے فیصلہ کن معرکہ چند ایام کے اندر شروع ہونے والا ہے۔ وہ وقت اب قریب آ گیا ہے جب پورا ملک باغیوں کے چنگل سے آزاد ہو گا اور یمن کا چپہ چپہ آئینی حکومت کے کنٹرول میں ہو گا۔
    سعودی عرب کے "الریاض" اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنرل المقدشی کا کہنا تھا کہ آئینی حکومت کی وفادار فوج اور اتحادی ملیشیا جلد ہی صنعاء میں داخل ہونے والی ہیں۔ صنعاء کو باغیوں سے چھڑانے کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہونے کو ہے۔ جلد ہی ہم پورے یمن کو باغیوں سے چھڑالیں گے۔ایک سوال کے جواب میں یمنی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے فضائی حملوں کےہوتے ہوئے ہمیں بری فوج کو اتارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یمن کی اپنی فوج ہی باغیوں کے لیے کافی ہے۔ اتحادی ممالک کا فضائی آپریشن ہی کافی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: "صنعاء کو واگذار کرانے کے فیصلہ کن معرکے کا جلد آغاز" Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top