مصر اور روس کے تعلقات کو فروغ دیا جائے: روسی
صدر
صدر روس
ولادی میر پوتین نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات میں مصر کو ایک
اہم ملک قرار دیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ روس مصر تعلقات کو فروغ دیا جاتا
رہے گا۔ روس کے رہنما کے مطابق دوطرفہ تعاون بڑھاتے ہوئے روس اور مصر اپنی اپنی
معشیت کو ترقی دیں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام کی زندگی پر مثبت اثر پڑے گا۔ مزید
برآں صدر روس نے عبدالفتاح السیسی کو نئی نہر سویز کے افتتاح پر مبارک باد دی۔ صدر
مصر نے اپنی طرف سے کہا کہ مصر روس کے ساتھ معاشی تعاون کے علاوہ انسداد دہشت گردی
کی خاطر اشتراک عمل کو بھی بڑھانا چاہتا ہے۔

0 comments:
Post a Comment