• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, August 27, 2015

    عراق: رمادی کے قریب خودکش حملہ، دو فوجی ہلاک

    عراقی فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی کے نزدیک کے خودکش کار بم حملے میں فوج کے دو کمانڈروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
    فوج کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے جنرل عبدالرحمان ابو رغیف سٹریٹیجک لحاظ سے اس اہم صوبے کے نائب آپریشنل کمانڈر تھے جبکہ بریگیڈیئر صفین عبدالمجید بھی انبار کے ڈویژنل کمانڈر تھے۔
    یہ خود کش حملہ رمادی کے قریب جریشی کے علاقے میں ہوا۔ خیال رہے کہ بغداد کے مغرب میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رمادی پر اس وقت شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا کنٹرول ہے۔
    عراق کی فوج کے بریگیڈیئر یحییٰ رسول نے سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ بم اس وقت پھٹا جب فوجیوں نے ایک ایسی مشتبہ گاڑی کو روکا جو ان کے خیال میں انھیں نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔
    ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ گاڑی بارود سے لدی تھی اور ’اس میں ہونے والا دھماکہ فوجیوں کی شہادت کی وجہ بنا۔
    فوجی افسر کے مطابق اس دھماکے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق: رمادی کے قریب خودکش حملہ، دو فوجی ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top