یمن کی مارب گورنری میں باغیوں کے خلاف برسرپیکار عوامی مزاحمت کار ذرائع نے بتایا ہے کہ عرب اتحادیوں کی جانب سے بھجوائی گئی کمک اور فوجی ساز وسامان مارب کے علاقے صافر میں پہنچ گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فوجی کمک میں ٹینک، آرمڈ گاڑیاں، اے پی سی، میزائل لانچنگ پیڈ، خودکار توپیں اور دیگر فوجی ساز وسامان شامل ہے۔
انہی ذرائع کے بقول یہ اسلحہ مختلف محاذ جنگ پر بھیجا جائے گا تاکہ اسے مارب اور الجوف گورنریوں کو واگذار کرانے کی جدوجہد میں مصروف محاذوں تک پہنچایا جائے۔
دارلحکومت کی واپسی کے لئے فیصلہ کن حملے کے تناظر میں اس کارروائی کا مقصد دونوں اہم علاقوں کو حوثی ملیشیا اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کی باقیات سے پاک کرانا ہے۔

0 comments:
Post a Comment