• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Sunday, August 9, 2015

    ایران کے سات پروفیسر دنیا کے ممتاز سائنس دانوں میں شامل .

    اسلامی جمہوریہ ایران کی تربیت مدرس یونیورسٹی کے سات پروفیسروں کو دنیا کے ممتاز سائنس دانوں کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے-
    اطلاعات کے مطابق ایران کی تربیت مدرس یونیورسٹی کے سات پروفیسروں، محمود رضا حقی، مسعود سلیمانی، یداللہ یمینی، عبدالعلی علی زادہ، علی مرسلی اور عیسی یاوری کو دنیا کے ایک فی صد ممتاز سائنس دانوں اور اعلی ماہرین کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے- ایران کی تربیب مدرس یونیورسٹی کے اعلان کے مطابق ممتاز محققین کے انتخاب کا معیار ان کی علمی کاوشوں میں حوالہ جات کی تعداد ہوتی ہے- واضح رہے کہ جو محققین اپنی تحققیات کی بنیاد پر بین الاقوامی معیار کی اعلی ترین سطح تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں ان کو معیار کا تعین کرنے والے بین الاقوامی ادارے، آئی ایس آئی، کی طرف سے دنیا کے ممتاز علمی ماہرین کے زمرے میں شامل کر لیا جاتا ہے-


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران کے سات پروفیسر دنیا کے ممتاز سائنس دانوں میں شامل . Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top