• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Sunday, August 9, 2015

    اخوان سے مفاہمت کے لئے قطری ثالثی کی پیشکش مسترد

    اخوان سے مفاہمت کے لئے قطری ثالثی کی پیشکش مسترد



    مصر کی حکومت نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے ساتھ مفاہمت کے لیے خلیجی ریاست قطر کی ثالثی کی پیش کش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ثالثی بارے قطری وزیر خارجہ کے بیان کو قاہرہ کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے پریس کو جاری ایک بیان میں قطری وزیر خارجہ ڈاکٹر خالد العطیہ کے اخوان المسلمون سے مفاہمت کے بارے میں بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اخبارات میں شائع ہونے والے قطری وزیر خارجہ کا اخوان کے ساتھ مفاہمت سے متعلق بیان قاہرہ کے اندرونی معاملات میں کھلی اور ناپسندیدہ مدخلت ہے۔ قاہرہ کو اخوان المسلمون کے ساتھ مفاہمت کے لیے کسی سے تعاون کی ضرورت نہیں۔ اخوان کے بارے میں مصری حکومت نے جو پالیسی اختیار کی ہے وہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ اخوان کا معاملہ مصر کی داخلی پالیسی سے تعلق رکھتا ہے اور کسی بھی بیرونی قوت کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اخوان سے مفاہمت کے لئے قطری ثالثی کی پیشکش مسترد Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top