امریکی تربیت یافتہ
شامی باغیوں کے ایک گروپ نے شام میں سرگرم القاعدہ کے ایک گروپ النصرہ محاذ کی
بڑھتی ہوئی اغوا کی کارروائیوں سے خوفزدہ ہو کر النصرہ کے خلاف لڑنے سے انکار کر
دیا ہے۔
برطانوی اخبار 'گارڈین' نے بشار الاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کے
30 ڈویژن میں شامل ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ڈویژن کو امریکی فوجیوں نے
لڑائی کی تربیت دی تھی مگر اب معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے النصرہ محاذ کے خلاف لڑائی
سے انکار کر دیا ہے، بلکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ باغیوں کا یہ گروپ النصرہ محاذ
پر امریکی فضائی حملوں کا بھی مخالف ہے۔
اسی سال جولائی میں النصرہ محاذ نے اس وقت شام میں امریکی اسلحہ کی
سپلائی کاٹنے کا اعلان کیا تھا جب امریکا نے 30 ڈویژن پر حملہ کر کے کم سے کم پانچ
جنگجووں کو ہلاک کیا تھا۔ النصرہ محاذ نے باغی گروپ کے کمانڈر کرنل ندیم الحسن کو
چھے دیگر ساتھیوں سمیت گذشتہ ہفتے اغوا کر لیا تھا۔

0 comments:
Post a Comment