انسانی حقوق کی
آبزرویٹری کے مطابق شامی شہر حمص کے نواح میں القریتین علاقے پر قبضے کے بعد انتہا
پسند تنظیم 'داعش' نے وہاں سے 60 عیسائیوں سمیت 230 عام شہریوں کو اغوا کیا ہے۔
لندن میں قائم آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے فرانسیسی
خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ 'داعش نے 170 سنی مسلک کے پیروکار مسلمان
جبکہ 60 عیسائیوں کو حکومت کے لئے مخبری کے الزام میں اغوا کیا ہے۔ یہ کارروائی
بدھ کے روز حمص کے نواح میں القریتین شہر پر بدھ کے روز قبضے کے بعد کی گئی ہے۔
شہر سے دمشق جا کر آباد ہونے والے عیسائیوں کے مطابق علاقے میں 18
ہزار سنی مسلمان، 2000 السریانیہ قبیلے کے عیسائی کیتھولک اور ارتھوڈکس القریتنین
میں مارچ 2011ء کی بغاوت سے یہاں مقیم تھے اب 'داعش' کے حملے کے بعد صرف 300 افراد
شہر میں باقی بچے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment