حیدر
العبادی کا یہ فیصلہ حالیہ دنوں ملک بھر میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد
سامنے آیا ہے۔
عراقی
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی تقرریاں فرقہ وارانہ یا پارٹی کوٹہ کی بنیاد پر
نہیں کیا جانی چاہیے اور اس کے ساتھ انھوں نے نائب صدر اور نائب وزیرِاعظم کے عہدے
بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم
ان کی جانب سے اعلان کردہ اصلاحات پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد ہی قانون کی شکل
اختیار کریں گی۔
خیال
رہے رواں سال ملک میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی قلت کے باعث ملک بھر میں
وزیرِاعظم حیدر العبادی کی حکومت کے خلاف عوام نے مظاہرے کیے تھے۔

0 comments:
Post a Comment