• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 10, 2015

    ترکی دولتِ اسلامیہ کو تحفظ فراہم کررہا ہے: پی کے کے

    کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ وہ کرد جنگجوؤں پر حملہ کرکے دولت اسلامیہ کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
    پی کے کے رہنما جمیل بیک نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے خیال میں صدر رجب طیب اردوغان کردوں کو کامیابیوں سے باز رکھنے کے لیے ’دولت اسلامیہ‘ کی کامیابی چاہتے ہیں۔
    خیال رہے کہ کرد جنگجوؤں جن میں پی کے کے بھی شامل ہے نے شام و عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔
    لیکن مختلف مغربی ممالک کی طرح ترکی بھی پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم شمار کرتا ہے۔
    خیال رہے کہ اس گرہ کے خلاف ترکی کا تنازع پرانا ہے لیکن دونوں کے درمیان ایک قسم کی جنگ بندی تھی جو کہ جولائی میں اس وقت خطرے میں نظر آنے لگی جب ترکی نے دولت اسلامیہ پر حملے کے ساتھ شمالی عراق میں پی کے کے کے کیمپوں پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی دولتِ اسلامیہ کو تحفظ فراہم کررہا ہے: پی کے کے Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top