• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 10, 2015

    روسی بحریہ کا اسکواڈرن بندرگاہ انزلی پر لنگر انداز۔


    روسی بحریہ کا امن و دوستی اسکواڈرن شمالی ایران کے شمال میں واقع بندرگاہ انزلی کے ساحل پر لنگر انداز ہوا ہے۔

    ایک  رپورٹ کے مطابق روسی بحریہ کا امن و دوستی اسکواڈرن اتوار کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کی تقویت اور سمندری تعاون میں توسیع کے مقصد سے ایران کے شمال میں کیسپیئن سی کے کنارے واقع بندرگاہ انزلی کے ساحل پر لنگرانداز ہوا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈروں اور ایران کے صوبہ گیلان کے حکام سے ملاقات اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا روسی بحریہ کے اسکواڈرن کے ایجنڈے میں شامل اہم پروگرام ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی علاقے میں واقع ساحلوں پر روسی بحریہ کا اسکواڈرن تیسری مرتبہ لنگر انداز ہوا ہے۔ اس سے قبل روسی بحریہ کے اسکواڈرن سنہ دو ہزار سات اور دو ہزار تیرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساحلوں پر لنگر انداز ہوئے تھے۔ سنہ دو ہزار تیرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا امن و دوستی اسکواڈرن بھی روسی بندرگاہ آستراخان کے ساحل پر لنگر انداز ہوا تھا۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روسی بحریہ کا اسکواڈرن بندرگاہ انزلی پر لنگر انداز۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top