• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 1, 2015

    یمنی فورسز اور حوثیوں میں العند ائیر بیس پر شدید لڑائی

    عدن سے 50 کلومیٹر دور واقع علاقے میں جھڑپوں میں متعدد حوثی باغی ہلاک

    یمن کے جنوبی شہر عدن کے نزدیک تزویراتی لحاظ سے اہمیت کے حامل العند ائیربیس پر صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حامی مزاحمتی فورسز اور حوثی شیعہ باغیوں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں۔عدن سے قریباً پچاس کلومیٹر دور لحج کی جانب جانے والی شاہراہ پر متحارب جنگجو گروپوں کے درمیان لڑائی ہورہی ہے۔العند ائیربیس اسی شاہراہ پر واقع ہے۔لڑائی میں حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
    یمنی فوج کی حمایت یافتہ مزاحمتی قوتوں نے العند ائیر بیس کا چاروں طرف سے محاصرہ کررکھا ہے اور وہ وہاں سے حوثی جنگجوؤں کو نکال باہر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔انھیں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔عینی شاہدین کے مطابق علاقے سے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمنی فورسز اور حوثیوں میں العند ائیر بیس پر شدید لڑائی Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top