سعودی عرب کا ایک اور
مال بردار فوجی طیارہ امدادی سامان لے کر یمن کے جنوبی شہر عدن کے بین الاقوامی
ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے۔طیارے پر دس ٹن وزنی امدادی سامان لدا ہوا ہے۔الریاض میں
جلاوطن یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فورسز کے عدن کے دوبارہ کنٹرول کے
بعد اسی ماہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو پروازوں کے لیے دوبارہ کھولا گیا ہے۔
تب سے اب تک سعودی عرب
کی جانب سے جنگ سے متاثرہ یمنیوں کے لیے خوراک ،ادویہ اور دوسرے امدادی سامان سے
لدے ہوئے متعدد طیارے بھیجے گئے ہیں۔اس دوران متحدہ عرب امارات نے بھی ادویہ اور
امدادی سامان سے لدا ہوا ایک طیارہ عدن بھیجا ہے۔
0 comments:
Post a Comment