• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 1, 2015

    صدرالسیسی کی شاہ سلمان کو دورہ مصر کی دعوت


    سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ مصر کو دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ نے غیر معمولی اہمیت دی ہے اور کہا ہے کہ یہ دورہ نہایت کامیان رہا ہے۔ دوسری جانب مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ مصر کی دعوت دی ہے۔وزیردفاع کے جمہوریہ مصر کے دورے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور یہ دورہ نہایت کامیاب ثابت ہو گا۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کل جمعرات کو قاہرہ میں مصری صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی سے خوش گوار موڈ میں طویل ملاقات کی تھی۔ شہزادہ محمد کے قاہرہ پہنچنے پر صدر السیسی نے خود ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں رہ نمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے موضوعات پرطویل گفتگو ہوئی۔ بات چیت میں دونوں ملکوں کے سرکردہ حکام بھی موجود تھے۔
    مصری ایوان صدر کے ترجمان علاء یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ صدر جمہوریہ نے خود سعودی مہمان کو خوش آمدید کہا۔ شہزادہ محمد نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے صدر السیسی کے لیے خصوصی پیغام بھی ان تک پہنچایا۔ صدر السیسی نے کہا کہ مصرہمیشہ عرب اقوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑتا رہا ہے۔ اب بھی اپنے عرب بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ خلیجی خطہ مصر کے لیے سرخ لکیر اور مصر کی قومی سلامتی کا جز لازم بن چکا ہے۔اس موقع پر مصری صدر نے سعودی عرب کی قیادت کی طرف سے مصری قوم کی مالی اور سیاسی مدد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ریاض نے ہرمشکل میں مصری عوام کا ساتھ دے کر عرب بھائی چارے کا ثبوت فراہم کیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: صدرالسیسی کی شاہ سلمان کو دورہ مصر کی دعوت Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top