کویت میں داعش کے سہولت کار کو 20 سال قید کی سزا
کویت کی فوج داری عدالت نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام داعش کے ایک مبینہ سہولت کار کو 20 سال قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ملزم ایک ماہ قبل کویت سٹی میں الصوابر مسجد میں ہونے والے خودکش بم حملے میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قبل ازیں کویتی پولیس نے مسجد الصوابر میں خودکش بمبار کو پہنچانے کے لیے کار فراہم کرنے والے شخص کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔ کویتی ذرائع نے "العربیہ" کو بتایا کہ ایک مقامی شہری نے جس کی عمر 30 سال کے درمیان ہے نے اپنی کار اس دہشت گرد کو فراہم کی تھی جس نے مسجد میں دھماکہ کرنے والے شدت پسند کو اپنی کار کے ذریعے وہاں پہنچایا تھا۔

0 comments:
Post a Comment