• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, August 6, 2015

    ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات


    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقائی بحران سیاسی اور سفارتی طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
    ایک رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے بدھ کے دن تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی۔ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں موجودہ بحرانوں کو سیاسی اور سفارتی طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی اور ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں پیدا کئے جانے والے مصنوعی بحران کو حل کرنے پر مبنی ایران کے عزم اور اس سلسلے میں طے کئے جانے والے راستے کو پابندیوں اور دھمکیوں پر منطق اور مذاکرات کی فتح قرار دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دہشت گرد اور تکفیری گروہوں کے مقابلے میں شام کی حکومت اور عوام کی استقامت اور ثابت قدمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کی شراکت اور ان کی جانب سے کردار ادا کئے جانے سے صیہونی حکومت کے خطرے کے خاتمے کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت نے ہی دہشت گردی کے پھیلاؤ اور اس میں اضافے سے زیادہ فائدہ اٹھایا ہے۔ محمد جواد ظریف نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے مقابلے اور استقامت کے محور کو علاقے کے مفاد میں قرار دیا اور کہا کہ تمام ممالک کو خطے میں استحکام اور قیام امن کے مقصد سے اپنے اپنے محدود مفادات پر علاقائی اور اجتماعی مفادات کو ترجیح دینا چاہئے۔ شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے بھی اس ملاقات میں مختلف ممالک کی جانب سے ویانا ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس کامیابی کو رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندی اور ایرانی قوم کی استقامت کا نتیجہ قرار دیا۔ ولید معلم نے اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے تعلقات کو اسٹریٹیجک قرار دیا اور دہشت گردی اور اس کی حامی طاقتوں کے مقابلے کے سلسلے میں ایران کی جانب سے شام کی حکومت اور عوام کی اخلاقی حمایت اور اس کے واضح مواقف کو سراہا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا اس ملاقات میں کہنا تھا کہ شام کی حکومت نے ملکی اتحاد کے خواہاں غیر مسلح مخالفین کے ساتھ ہمیشہ مذاکرات کئے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ قیام امن اور پائیدار حل کا انحصار دہشت گردی کی حمایت سے متعلق بعض ممالک کے رویے کی تبدیلی پر ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top