• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, August 5, 2015

    ایران اور اٹلی کے درمیان تعاون کے نئے دور کا آغاز

    ایران کے وزیر صنعت، معدنیات و تجارت اور اٹلی کی وزیر اقتصادی ترقی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے نئے دور کے آغاز پر تاکید کی ہے-
    ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت، معدنیات و تجارت محمد رضا نعمت زادہ نے منگل کے روز تہران میں اٹلی کی وزیر اقتصادی ترقی فیڈریکا گوئیڈی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران اور اٹلی کے درمیان گزشتہ تعاون کی بحالی اور تعاون کے نئے دور کے آغاز پر تاکید کی- محمد رضا نعمت زادہ نے کہا کہ ایران اور اٹلی کے درمیان ماضی کے اچھے تعاون کو مدنطر رکھتے ہوئے دونوں ممالک تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ ویانا ایٹمی معاہدے کے بعد مختلف ممالک اور کمپنیوں نے ایران کے ساتھ تعاون کے آغاز اور اس میں فروغ کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے لیکن تعاون کے نئے دور میں ایران کی پالیسی مشترکہ سرمایہ کاری، طویل المیعاد کام انجام دینے، برآمدات میں اضافے اور صنعتوں کی جدید کاری پر مبنی ہے- ایران کے وزیر صنعت، معدنیات و تجارت نعمت زادہ نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اچھے سامان کی برآمد کو ایران کی وزارت صنعت، معدنیات و تجارت کی اسٹرٹیجی قرار دیا اور کہا کہ اٹلی کی معتبر کمپینوں کے علاوہ اٹلی کے کئی بینکوں کے اعلی حکام، اٹلی کی بینک یونین کے مینجنگ ڈائریکٹر اور ایک معتبر ترین اطالوی بیمہ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بینکنگ رابطوں کے قیام اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مقصد سے ایران کا دورہ کیا ہے۔-
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور اٹلی کے درمیان تعاون کے نئے دور کا آغاز Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top