• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, August 5, 2015

    ایران اور اٹلی کے دوجانبہ تعلقات میں فروغ پر تاکید


    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور اٹلی کے وزیر خارجہ نے مختلف میدانوں میں دو طرفہ تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے-
    اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلو جینٹیلونی اور وزیر اقتصادی ترقی فیڈریکا گوئیڈی نے بدھ کے روز تہران میں ایرانی صد حسن روحانی سے ملاقات کی- اس ملاقات میں ایرانی صدرحسن روحانی نے ایران اور اٹلی کے دیرینہ تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اٹلی کے درمیان تعاون میں توسیع کی راہ میں کوئی بھی چیز حائل نہیں ہے- انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں یورپی ممالک، خاص طور سے اٹلی کے وافر مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو سرمائے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اس کے بعد علاقے کی منڈیوں کو مشترکہ برآمدات، یورپی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں فروغ و توسیع کے لئے ایران کی ترجیح ہے-  حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایرانی حکومت اور عوام نے غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے دور میں بھی قابل فخر کارنامے انجام دیے، کہا کہ آج ایران میں خاص طور سے توانائی، بینک، بیمہ، صنعت، نقل و حمل اور صحت کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی وسیع راہ ہموار ہے- ڈاکٹر حسن روحانی نے اطالوی وزیر اعظم کی جانب سے دورہ اٹلی کی دعوت کی ستائش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مناسب موقع پر اٹلی کا دورہ کریں گے- اطالوی وزیر خارجہ پاؤلو جینٹیلونی نے ایران کے ساتھ تعلقات میں جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ فروغ و توسیع پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سیاسی تعاون کے علاوہ تجارت، کامرس، اقتصاد اور بین الاقوامی شعبوں میں بھی تعاون کر سکتے ہیں کیونکہ عالمی برادری کو علاقے کے امن و استحکام کے سلسلے میں ایران کے کردار کی ضرورت ہے- اطالوی وزیر خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سیاسی نشیب و فراز اور مختلف ادوار میں اٹلی نے ایران کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھا ہے کہا کہ ان کے ساتھ ایران آنے والے وفد میں اٹلی کے بہت اہم تاجر اور مختلف صنعتوں سے متعلق افراد شامل ہیں اور اس وقت وہ ایران کے اقتصادی اور صنعتی مراکز کے حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں-

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور اٹلی کے دوجانبہ تعلقات میں فروغ پر تاکید Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top