• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 10, 2015

    مصر: پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں، دو افراد ہلاک


    مصر: پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں، دو افراد ہلاک


    مصر میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
    مصری فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ سوئیز میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک پولیس اہلکار اور ایک مسلح شخص بتایا جاتا ہے۔ سوئیز، دارالحکومت قاہرہ سے ایک سو بیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقعے ہے۔ واضح رہے کہ جولائی سن دو ہزار تیرہ میں سابق صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد، پولیس اور مسلح افراد کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں پولیس اہلکار اور مسلح افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں، دو افراد ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top