• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 10, 2015

    مصر کے مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی ، 21افراد جاں بحق

    مصر کے مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی ، 21افراد جاں بحق


    مصر کے مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی کے باعث کم ازکم 21افراد جاں بحق جبکہ 66شدید متاثر ہوگئے ہیں ۔وزارت صحت کی جانب سے شہریوں کو براہ راست سورج کی روشنی میں کھڑے ہونے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیادہ تر اموات دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی ہیں جبکہ دیگر ہلاکتیں مطروح اور بالائی شہروں میں ہوئیں ۔مصر کے محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کے باعث دارالحکومت میں درجہ حرارت 39ڈگری تک جا پہنچاہے جبکہ بالائی شہروں میں درجہ حرارت 45ڈگری ریکارڈ کیاگیاہے ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر کے مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی ، 21افراد جاں بحق Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top