• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 10, 2015

    مصر میں پولیس پرحملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، تین زخمی

     مصر میں پولیس پرحملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، تین زخمی




    مصر میں پولیس پرحملہ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے ۔مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ قاہرہ کے جنوب میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی ایک وین پر فائرنگ کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس وین میں قیدیوں کو منتقل کیا جا رہا تھا۔ حکام نے حملہ آوروں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم مقامی میڈیا نے اس کارروائی کے لیے ’دہشت گردوں‘ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر میں پولیس پرحملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، تین زخمی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top