• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 10, 2015

    مصری فوج کے حملوں میں اٹھارہ مسلح افراد ہلاک

    مصری فوج کے حملوں میں اٹھارہ مسلح افراد ہلاک


    اخباری ذرائع نے شمالی سینا میں مصری فوج کے حملوں میں اٹھارہ مسلح افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے-
     مصر کے خبری ذرائع نے شمالی سینا میں واقع شیخ زوید اور رفح علاقوں میں مصری فوج کے حملوں میں گزشتہ دو روز کے دوران انتہا پسند گروہوں سے وابستہ اٹھارہ مسلح افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے- رپورٹ کے مطابق مصر کے سیکورٹی ذرائع نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ مصر کے خفیہ اداروں کو سیکورٹی اداروں پر حملے کے لئے انصار بیت المقدس نامی دہشت گرد گروہ سے وابستہ کئی گینگز کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی- سیکورٹی ذرا‏ئع نے بتایا کہ یہ اطلاع ملنے پر مصری فوج نے رفع اور شیخ زوید علاقوں میں مذکورہ گروہ کے افراد کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کر کے اس گروہ کے اٹھارہ مسلح افراد کو ہلاک کر دیا- 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصری فوج کے حملوں میں اٹھارہ مسلح افراد ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top