• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 8, 2015

    مصر ی صدر نے نہر سویز کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کا افتتاح کردیا


    مصر ی صدر  نے  نہر سویز کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کا افتتاح کردیا


    مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے جمعرات کو ایک رنگا رنگ تقریب میں نہر سویز کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کا افتتاح کردیا ہے۔ توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب نہر سویز کے کنارے واقع شہر اسماعیلیہ میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔تقریب میں فرانسیسی صدر فرانسو اولاند ،اردن کے شاہ عبداللہ دوم ،بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ ،فلسطینی صدر محمود عباس ،امیرکویت شیخ صباح الاحمد الصباح اور یونانی وزیراعظم الیکسیس سیپراس سمیت متعدد غیرملکی شخصیات شریک تھیں۔ نہرسویز کے توسیعی منصوبے پر ساڑھے آٹھ ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔منصوبے کی تکمیل کو مصر کے سرکاری میڈیا نے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا ہے 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر ی صدر نے نہر سویز کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کا افتتاح کردیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top