• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 8, 2015

    اہم ڈیموکریٹ رکن کا ایران معاہدے کی مخالفت کا اعلان : امریکہ


    امریکہ میں حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم سینیٹر چک شومر نے ایران کے جوہری معاہدے کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
    انھوں نے کہا کہ اس بات کا بہت زیادہ خطرہ ہے کہ ایران اس معاہدے کو اُن کے بقول قابلِ نفرت اہداف حاصل کرنے کے لیے استعمال کرے گا نہ کہ اپنا رویہ متعدل کرنے کے لیے۔
    چک شومر حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کے پہلے سینیٹر ہیں جو ایران کے جوہری معاہدے کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔
    نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چک شومر کے اس اعلان سے صدر اوباما کو دھچکہ پہنچا ہے کیونکہ صدر اوباما نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاہدے کے حق میں ووٹ دیں۔
    ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدے میں طے پایا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کم کرے گا اور اس کے بدلے لاکھوں ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے غیر منجمند کیے جائیں گے۔
    اس معاہدے کو صدر اوباما کی خارجہ پالیسی میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔صدر اوباما اور اُن کے ساتھیوں نے معاہدے کی حمایت کے لیے کئی مرتبہ قانون سازوں کو رام کرنے کی کوششیں کی ہیں۔
    لیکن سینیٹر شومر نے کہا کہ ’گہرے مشاہدے‘ اور اس کی ’اصل روح جاننے کے بعد‘ وہ محتاط انداز کو اپناتے ہوئے سینٹ میں معاہدے کے خلاف ووٹ دیں گے۔’
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اہم ڈیموکریٹ رکن کا ایران معاہدے کی مخالفت کا اعلان : امریکہ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top