• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 8, 2015

    شام: داعش کا تزویراتی اہمیت کے حامل وسطی قصبے پر قبضہ

    سخت گیر جنگجو گروپ  داعش  نے شامی صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے ساتھ خونریز جھڑپوں کے بعد وسطی صوبے حمص میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل ایک قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ جنگجو گروپ نے بدھ کی صبح حمص شہر سے جنوب مشرق کی جانب واقع پر قصبے القریتین پر قبضے کے لیے اپنے حملے کا آغاز کیا تھا اور اس کے تین خودکش بمباروں نے شامی فوج کے تین چیک پوائنٹس کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔
    آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ خونریز لڑائی میں سینتیس فوجی اور ان کے اتحادی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ داعش کے تئیس جنگجو کھیت رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ قصبہ تزویراتی لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ قدیم شہر تدمر کو وادی قلمون سے ملانے والی شاہراہ پر واقع ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام: داعش کا تزویراتی اہمیت کے حامل وسطی قصبے پر قبضہ Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top