مصر اور سعودی عرب فرانس سے ہیلی کاپٹر بردار جنگی بحری جہاز خریدیں گے
مصر اور سعودی عرب فرانس سے وہ ہیلی کاپٹر بردار جنگی بحری جہاز خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جو روس کے لیے بنائے گئے تھے۔یہ اطلاع فرانسیسی اخبار مونڈ نے دی ہے۔ اس کے مطابق سعودی بادشاہ چاہتے ہیں کہ مصر میں مضبوط جنگی بحری بیڑا بن جائے جو بحیرہ روم اور بحیرہ احمر میں ایک بڑی طاقت بن سکے۔
یاد رہے کہ مصر اور سعودی عرب نے تیس جولائی کو معاشی اور دفاعی تعاون کا سمجھوتہ کر لیا۔

0 comments:
Post a Comment