امریکا نے داعش کے اہم
رہنما ابو سیاف المعروف وزیر پیٹرولیم کی بیوہ کو عراقی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
بغداد کے حوالے کی جانے والی خاتون کو شامی شہر دیر الزور میں امریکا کی اسپیشل
ٹاسک فورس کی ایک کارروائی کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ ابو سیاف تیل کی غیر
قانونی فروخت کے ذریعے تنظیم کے لئے فنڈ جمع کیا کرتے تھے۔
امریکی وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق نسرین اسعد ابراہیم المعروف
'ام سیاف' تاحال امریکی فوجیوں کے پاس تھیں، انہیں گذشتہ روز ہی عراق کے نیم
خودمختار صوبے کردستان میں عراقی حکام کے حوالے کیا گیا۔
'ام سیاف' 16 مئی کو امریکا اسپیشل ٹاسک
فورس کی ایک خصوصی کارروائی کے بعد گرفتار ہوئیں۔ اس کارروائی میں ان کے شوہر مارے
گئے تھے۔ ان پر داعش کے لئے انسانی سمگلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
امریکی حکام کے مطابق ام سیاف اور اس کے شوہر تاوان کے لئے اغوا کئے جانے والے غیر
ملکیوں کے معاملات کے نگران تھے۔ واشنگٹن کے خیال میں ابو سیاف نے امریکا سے تعلق
رکھنے والی امدادی کارکن کایلہ مولر کے اغوا اور بعد میں انہیں قتل کرنے کے ذمہ
دار ہیں۔
نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ترجمان برناڈیٹ میھان کے مطابق 'ام سیاف'
داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

0 comments:
Post a Comment