• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 8, 2015

    مصر، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں17شدت پسند ہلاک ، بمباری میں متعدد ٹھکانے تباہ

    مصر، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں17شدت پسند ہلاک ، بمباری میں متعدد ٹھکانے تباہ



    مصری فوج کی کارروائی میں17شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ سینائی میں بم دھماکے میں2لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق  مصر کے شمالی علاقہ  جزیرہ نما  سینا ئی میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو مصری لڑکیاں زخمی ہو گئے۔   دوسری جانب مصر کی فضائیہ نے  گزشتہ روز شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے 15شدت پسند مارے گئے جبکہ انکے زیر استعمال کئی ٹھکانے اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ علاوہ ازیں مصری پولیس نے اعلان کیا ہے کہ بم نصب کرنے والے شخص کی تلاش کی جا رہی ہے۔ دریں اثنائ مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے جزیرہ نمائے سینا میں دو مسلح افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ دھماکہ خیز مواد سے لیس ایک گودام کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ مصر کی فضائیہ نے بھی مسلح افراد کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ اس واقعے میں بھی پندرہ مسلح افراد ہلاک ہوئے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں17شدت پسند ہلاک ، بمباری میں متعدد ٹھکانے تباہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top