• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, August 10, 2015

    عراق: نائب صدور کے عہدے ختم کرنے کے لیے اصلاحاتی پیکج منظور

    عراق کی کابینہ نے دو نائب صدور کے عہدوں کے خاتمے کے لیے وزیراعظم حیدر العبادی کے پیش کردہ مجوزہ اصلاحات کے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
    عراقی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان کے مطابق کابینہ نے اپنے غیر معمولی اجلاس میں اتفاق رائے سے اصلاحات کے اس پیکج کی منظوری دی ہے۔
    اب حیدرالعبادی کے پیش کردہ مجوزہ پیکج کے لیے آئین میں ترامیم کرنا پڑیں گی اور ان آئینی ترامیم کی پارلیمان سے منظوری ضروری ہوگی۔وہ کے اپنے پیش رو سابق وزیراعظم نوری المالکی کو نائب صدر کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں جو مبینہ طور پر دوبارہ برسر اقتدار آنے کے لیے سازشوں کے جال بُن رہے ہیں لیکن انھوں نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
    نوری المالکی کو ایک سال قبل وزارت عظمیٰ سے دست برداری کے بعد عراق کا نائب صدر بنا دیا گیا لیکن یہ عہدہ علامتی ہے اورانھیں کوئی زیادہ اختیارات حاصل نہیں ہیں۔حیدر العبادی نے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیے گئے بیان میں ایک کمیٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا ہے جو ماضی اور حال کی کرپشن فائلوں کی تحقیقات کرے گی۔
    واضح رہے کہ عراق کے سرکردہ عالم دین آیت اللہ علی السیستانی نے ملک سے بدعنوانیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا اور ان کے اس مطالبے پر مجوزہ اصلاحات کی جارہی ہیں۔ان میں سے بعض کی کابینہ اور پارلیمان میں منظوری ضروری ہوگی لیکن عوامی دباؤ اور السیستانی کی حمایت کے باوجود عراق میں بدعنوانیوں کی تحقیقات پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکیں گی کیونکہ کم وبیش تمام سیاسی جماعتوں کے ہاتھ کرپشن سے آلودہ ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق: نائب صدور کے عہدے ختم کرنے کے لیے اصلاحاتی پیکج منظور Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top