یمن میں سرکاری فوج اور
مزاحمت کاروں نے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی حامی ملیشیا اور حوثی باغیوں کی
جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگین صاف کر دی ہیں۔ یہ سرنگین باغیوں نے عدن، لحج
اور ابین کے علاقوں سے فرار کے بعد وہاں بچھائی تھیں۔
مزاحمت کار ذرائع کا کہنا ہے کہ لحج، عدن
اور ابین میں سڑک کنارے باغی ملیشیا کے جنگجووں نے بارودی سرنگین اس لئے بچھائیں
تاکہ سرکاری فوج ان علاقوں میں واپس نہ آ سکے۔ اس کے علاوہ مفرور باغیوں نے شہر کے
اندرونی راستوں اور مکانات کے قریب بھی ہلاکت خیز بارودی سرنگین بچھا کر اپنی
بزدلی کا ثبوت دیا۔ اس اقدام کے ذریعے وہ بڑی تعداد میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا
چاہتے تھے۔

0 comments:
Post a Comment