• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Sunday, August 9, 2015

    کویت میں معاوضوں کے لیے اصلاحات کی تیاریاں

    کویت میں معاوضوں کے لیے اصلاحات کی تیاریاں


     حال ہی میں کویت میں ایک ایسے بل کی تیاری کا عمل شروع کیا گیا ہے جس میں افراط زر کی شرح کے لحاظ سے معاوضوں میں اصلاحات لائی جائیں گی۔ اس بل میں جن شعبوں کے معاوضوں میں ردوبدل کی جانی ہے ان میں سرکاری ملازمین، تیل کے شعبے سے منسلک افراد اور عسکری شعبے کے ساتھ ساتھ تمام سکیورٹی ایجنسیاں اور فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔اصلاحات کے نفاذ کے نتیجے میں پہلے برس ہی معاوضوں کے ضمن میں قریب 350ملین کویتی دینار کی اضافی ادائیگیاں کی جائیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری شعبے میں ایسے 45ملازمین جن کی تنخواہیں کم ہیں ان کی تنخواہوں میں 18فیصد اضافہ ہو جائے گا تاہم جو لوگ اپنے ملازمت کے درجہ بندی کے حساب سے پہلے ہی زیادہ تنخواہیں لے رہے ہیں ان کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی نہیں ہو گی بلکہ ان کی تنخواہوں کو اس وقت تک منجمد کر دیا جائے گا جب تک وہ اپنی ملازمت کی درجہ بندی کیلئے نئے معاوضے کے برابر نہیں پہنچ جاتے اور اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ معاوضوں میں پائی جانے والی عدم مساوات کو کم کیا جائے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت میں معاوضوں کے لیے اصلاحات کی تیاریاں Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top