• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Sunday, August 2, 2015

    مصری فوج کے خلیجی مشن میں چھ ماہ کی توسیع

    مصری فوج کے خلیجی مشن میں چھ ماہ کی توسیع



    مصرکی نیشنل ڈیفنس کونسل نے بیرون ملک قومی سلامتی کی خاطر خلیج عرب، بحر احمر اور باب المندب میں موجود اپنی فوج کے قیام کی مُدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کی نیشنل ڈیفنس کونسل کا اہم اجلاس ہفتے کو قاہرہ میں صدر عبدالفتاح السیسی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم، وزیردفاع، وزیرخزانہ، وزیر خارجہ، وزیرداخلہ، مسلح افواج کے کمانڈر چیف، چیفس آف جنرل اسٹاف، پبلک انٹیلی جنس چیف، ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز، ملٹری انٹیلی جنس چیف اور نہر سویز کے ملٹری چیف نے شرکت کی۔
    اجلاس میں ملک کو درپیش امن وامان کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ، جزیرہ نما سینا میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن، علاقائی صورت سلامتی بالخصوص عرب ممالک کے ہاں جاری تبدیلیوں اور ان کے مصر کے سیاسی اور سلامتی کے شعبوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصری فوج کے خلیجی مشن میں چھ ماہ کی توسیع Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top