پانچ ملکی دورہ، جان کیری کی قاہرہ آمد
امریکی وزیر خارجہ جان کیری ہفتے کی شام قاہرہ پہنچے، جہاں وہ سکیورٹی معاملات اور علاقائی دہشت گردی پر بات چیت کریں گے، جس میں داعش کے شدت پسندوں کے خطرناک عزائم کا معاملہ شامل ہے۔کیری مصر کے دارالحکومت پہنچے، جہاں سے وہ مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے پانچ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے۔آج رات وہ کسی باضابطہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، جب کہ اتوار کی صبح اُن کی ملاقات مصر کے وزیر خارجہ سمیع شکری سے متوقع ہے۔

0 comments:
Post a Comment